شیخوپورہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شیخوپورہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے
شیخوپورہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے

شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں چلتی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد لاہور سے اپنے گھر مریدکے جارہے تھے کہ اس دوران گھات لگائے ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کا قتل ابتدائی طور پر دیرینہ دشمنی لگتی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:عورتوں والا لباس پہنا تو قتل کردونگا، باپ کی بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جن میں عادل بٹ، عاصم بٹ، کاشف اور خالد شامل ہیں جب کہ ان تمام افراد کا تعلق مریدکے کے علاقے ہدوکے سے تھا۔

Related Posts