امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

ممبئی: امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ 4طلبہ نے دلبرداشتہ ہو کراپنی زندگی کا خاتمہ کرکرلیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 مختلف واقعات ریاست آندھرا پردیش میں اس وقت پیش آئے جب کورونا وبا کی وجہ سے 3 سال بعد ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا پیر کے روز نتیجہ سامنے آیا۔

رپورٹس کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں ناکامی پرگزشتہ دو دنوں کے اندر ریاست کے 4 مختلف اضلاع میں 4 طلبہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خود کشی کے پہلے واقعے میں 16 سالہ لڑکے نے دریا میں چھلانگ لگائی جبکہ 15 سالہ لڑکی نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

2 پیپر میں ناکام ہونے پر 15 سالہ لڑکے نے چلتی ٹرین کے سامنے آکر جان دے دی جبکہ ایک پیپر میں فیل ہونے پر 15 سالہ لڑکی نے کیڑے مار دوا کھاکر خودکشی کی۔

مزید پڑھیں:ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 17 افرادجان سے گئے

واضح رہے کہ گزشتہ 20 سال کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں طلبہ کے پاس ہونے کی یہ سب سے کم شرح ہے۔رپورٹس کے مطابق ریاست میں ہونے والے امتحانات میں صرف 67 فیصد طلبہ ہی اس سال پاس ہوئے۔

Related Posts