تہران:ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے کم از کم 17 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے تاہم حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔ حادثے کا شکار ٹرین ایران کے شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی کہ اس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:بی جے پی نے نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے بعد نئے اصول بنا دیے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








