پی آئی اے نے تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد اور آذر بائیجان کے دار الحکومت باکو کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کر دیں۔
افتتاحی پرواز 06 جون 2022 کو اسلام آباد سے باکو کیلئے روانہ ہوئی، جہاں پی آئی کی تاریخی پرواز کا آذر بائیجان کے حکام نے استقبال کیا۔
سی ای او پی آئی اے عامر حیات اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر H.E. خضر فرہادوف نے تقریب کی نظامت کی۔
اعلامئے کے مطابق پروازیں شروع ہونے کے بعد اب پی آئی اے ہر پیر کو اسلام آباد سے باکو کے لیے فلائٹ چلائے گی۔ امید کی جا رہی ہے کہ نیا روٹ پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں ایک اچھا اور نقد آور اضافہ ہوگا۔