وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام سے 40 روپے فی کلو آٹا دینے کا وعدہ پوراکردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام سے 40 روپے فی کلو آٹا دینے کا وعدہ پوراکردیا
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام سے 40 روپے فی کلو آٹا دینے کا وعدہ پوراکردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوام کو رعایتی قیمت پر آٹا فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا جہاں 40 روپے میں آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو رعایتی قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 40 فی کلو کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے وزیر اعظم کے اقدام کو فوری اور موثر انداز میں عملی جامہ پہنانے کے لیے 100 موبائل اسٹورز کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس مقصد کے لیے صوبے کو دو زونز ایبٹ آباد اور پشاور زون میں تقسیم کیا گیا تھا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ رعایتی قیمت پر آٹے کی اس منظم سپلائی کو بتدریج پورے صوبہ خیبرپختونخوا تک پھیلا دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب تک وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدام کے مطابق ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں آٹے کے 50 ہزار سے زائد تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں الگ الگ موبائل اسٹورز کے ذریعے رعایتی قیمت پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایبٹ آباد میں 22,070 آٹے کے تھیلے کی رعایتی قیمت پر گزشتہ دو دنوں میں 40 فی کلو فروخت ہوئے۔ اسی دوران پشاور زون میں لوگوں کو 23,400 سے زائد تھیلے فروخت کیے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 13 جون تک موبائل سٹورز کی تعداد 200 تک بڑھا دی جائے گی، تاکہ خیبر پختونخوا کے زیادہ سے زیادہ لوگ 40 فی کلو آٹے سے مستفید ہو سکیں۔۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں عارضی آٹا سیلنگ پوائنٹس بھی 9 جون تک فعال ہو جائیں گے اور 17 جون تک ان کی تعداد بڑھ کر 500 ہو جائے گی تاکہ اس عمل کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن اور وعدے کے مطابق صوبہ کے پی کے میں 993 مقامات پر 2000 سے زائد سیلنگ پوائنٹس ہوں گے جہاں لوگ رعایتی قیمت پر آٹا خرید سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کے بہادر عوام سے اپنا وعدہ پورا کیا جنہوں نے 8 سال تک نااہل حکومت کے تحت مشکلات کا سامنا کیا جس نے ان کے صوبے کی فلاح و بہبود اور ترقی کو روک دیا۔

مزید پڑھیں:یہ لوگ چیئرمین نیب اپنا لگوا کراپنے کیسزختم کروائیں گے، عمران خان

انہوں نے عہد کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے پی کے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے مزید اقدامات کرتے رہیں گے۔

Related Posts