سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کووزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کووزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا
سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کووزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا

اسلام آباد: سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر مقرر کردیا گیا۔

ایوان صدر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا کہ صدرمملکت عارف علوی نے احد چیمہ کی بطور مشیر وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 93 ون کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔

مزید پڑھیں:چار ماہ پہلے ہی معلوم ہوگیا تھا حکومت جا رہی ہے، شیخ رشید کا انکشاف

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں احد چیمہ نے استعفیٰ دیا تھا اور حکومت پاکستان سے سخت مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعظم کی جانب سے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا تھا۔

Related Posts