افغانستان کی طالبان حکومت نے افغان پولیس کیلئے نیا یونیفارم جاری کر دیا، یونیفارم جلد ہی پولیس میں تقسیم کر دیا جائے گا۔
کابل میں افغان وزارت داخلہ کے حکام نے پولیس کے لیے جاری کردہ نیا یونیفارم پریس کانفرنس میں نمائش کے لیے پیش کردیا۔ حکام نے بتایا کہ کابل اور قندہار میں بیس ہزار یونیفارمز تقسیم کی جائیں گی۔
افغان وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ مزید یونیفارمز کی تیاری کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔ یونیفارم کی تیاری کا ٹھیکا مقامی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق نظام کی شفافیت کی بدولت یونیفارم کی تیاری پر گزشتہ انتظامیہ کے پولیس یونیفارم کے مقابلے میں 75 فیصد کم لاگت آئے گی۔