بچے کوقتل کرنے کاالزام، پولیس نے گائے کو حراست میں لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بچے کوقتل کرنے کاالزام، پولیس نے گائے کو حراست میں لے لیا
بچے کوقتل کرنے کاالزام، پولیس نے گائے کو حراست میں لے لیا

سوڈان: جنوبی سوڈان میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جب پولیس نے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں گائے کو حراست میں لے لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں گائے فارم کے باہر ٹہل رہی تھی کہ بے قابو گائے نے اس دوران اس نے 12 سالہ بچے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچہ موقع پرہی چل بسا۔

پولیس ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنے والی گائے اور اس کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

پولیس ترجمان نے بتایا کہ بچے کو قتل کرنے والی گائے کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا تاہم یہ اس ملک کا پہلا انوکھا واقعہ نہیں ہے جب انسان کو قتل کرنے کے الزام میں کسی جانور کو گرفتار کیا گیا ہے اس سے قبل مینڈھے کو 45 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لے گیا تھا۔

Related Posts