اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 89نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 967افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا
پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 15ہزار 178ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.59 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 18ہزار 119ہو گئی جبکہ کورونا کے 44مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 09 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 15,178
Positive Cases: 89
Positivity %: 0.59%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 44— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 9, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








