پاکستان میں کورونا کے 89نئے کیسز رپورٹ، 44مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 89نئے کیسز رپورٹ، 44مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 89نئے کیسز رپورٹ، 44مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 89نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 967افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 15ہزار 178ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.59 فیصد رہا۔  ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 18ہزار 119ہو گئی جبکہ کورونا کے 44مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

سب سےزیادہ 5 لاکھ 77 ہزار 781 کورونا کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 5 لاکھ 7 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں 2لاکھ 19 ہزار 709 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 510 افراد کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا۔

گلگت بلتستان میں 11 ہزار 752 ، بلوچستان میں 35 ہزار 504 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 43 ہزار 342 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں جہاں وائرس کے 13ہزار 564مریض جان کی بازی ہار گئے۔ 

پنجاب کے بعد سب سے زیادہ 8 ہزار 106 افراد سندھ میں کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہو گئے۔ کے پی کے میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1 ہزار 24، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378جبکہ آزاد کشمیرمیں 792 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

Related Posts