عمران خان کے دورۂ روس میں تیل کی فراہمی پر گفتگو ہوئی تھی۔روس کا اعتراف

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کے دورۂ روس میں تیل کی فراہمی پر گفتگو ہوئی تھی۔روس کا اعتراف
عمران خان کے دورۂ روس میں تیل کی فراہمی پر گفتگو ہوئی تھی۔روس کا اعتراف

کراچی: روسی قونصل جنرل آندرے فیڈروف نے اعتراف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ روس میں پاکستان کو تیل کی فراہمی پر بات چیت ہوئی تھی۔اگر اب بھی پاکستان رابطے کرے تو سستا تیل فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی قونصل جنرل آندرے فیڈروف نے گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ روس میں تیل فراہمی پر بات تو ہوئی تاہم پاکستان نے پھر روس سے اس معاملے پر رابطہ نہیں کیا۔

  یہ بھی پڑھیں:

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے انکار، نمازِ جنازہ آج ہوگی

امریکا کی جانب سے یوکرین جنگ کے تناظر میں اپنے ملک پر عائد پابندیوں کے تناظر میں روسی قونصل جنرل نے کہا کہ پابندیوں سے پاک روس تجارتی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، پھر بھی پاکستانی حکومت رابطہ کرے تو روس سستا تیل فراہم کرے گا۔

یوکرین جنگ کے متعلق روسی قونصل جنرل نے کہا کہ فی الوقت تنازعے کا کوئی فوری حل نظر نہیں آتا، یوکرین بھی امن مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔ پابندیاں دو طرفہ تعلقات متاثر کرسکتی ہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ روس سے تیل خریدنے کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے کوئی خط نہیں لکھا۔ سابق وزیرِ مملکت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ روس نے رعایتی نرخوں پر تیل فروخت کرنے کیلئے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا تھا۔ 

Related Posts