ون ڈے سیریز، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا میچ آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

ون ڈے سیریز، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا میچ آج ہوگا
ون ڈے سیریز، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا میچ آج ہوگا

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج ہوگا جس کے دوران مہمان ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

بابراعظم نے مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا

ون ڈے سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دوسرا ون ڈے میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں من3منعقد ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور خوشدل شاہ کی بیٹنگ کے باعث میچ جیتا۔

آج سہ پہر 4 بجے شروع ہونے والے ون ڈے کے متعلق پیشگوئی یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے امکانات 71 فیصد جبکہ ویسٹ انڈیز کے 29 فیصد ہیں۔دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز کے میچ میں جیتنے کی بھرپور کوشش کی۔

قومی کرکٹ ٹیم  کی قیادت حسبِ سابق کپتان بابر اعظم جبکہ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پورن کریں گے۔ پاکستانی ٹیم میں عبداللہ شفیق، بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، افتخار احمد اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود کے نام شامل ہیں۔ 

Related Posts