کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابراعظم کیلئے دعا کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ ریکارڈز اپنی جگہ پر، مگر گزشتہ رات جس طرح سے بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں فتح کے بعد اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوش دل شاہ کے نام کیا، اُس نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
Records are one thing but the greatness you showed last night by giving your MoM to Khushdil Shah, you won millions of hearts.
May you continue to break more records for Pakistan Kaptaaan. Tum Pakistan ki Shaan ho. #BabarAzam???? #ThePrideOfPakistan pic.twitter.com/PM7SWtfY7m
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) June 9, 2022
شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ آپ پاکستان کیلئے مزید ریکارڈز بنائیں، کپتان تم پاکستان کی شان ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان بابراعظم نے مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








