اسلام آباد: پاکستان نے کراچی کورنگی میں مندر کی بے حرمتی کے واقعے پربھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں ریاستی مشینری کی سرپرستی میں مذہبی انتہا پسند مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ پاکستان میں صورتحال اس کے بلکل برعکس ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ حملہ آواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دعا زہرہ کیس سے متعلق عدالت کا بڑا حکم
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب کچھ شرپسند لوگوں نے کورنگی میں واقع مندر میں توڑ پھوڑ کی اور مورتی کو توڑ دیا۔
کورنگی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ افراد رات گئے مندر کے پاس رکے اور وہاں کے نگران پنڈت کے بارے میں دریافت کیا۔
شکایت گزار کا موقف ہے کہ میں نے اُن سے کہا کہ اس وقت مندر میں کوئی بھی پنڈت نہیں ہے اور اندر صرف دو مزدور موجودہیں جو کہ دیواروں پر رنگ و روغن کررہے ہیں۔
شکایت گزار سنجیو کمار کے مطابق حملہ آوروں کو یہ بتایا ہی تھا کہ انہوں نے مندر میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور مندر میں موجود مورتی پر بھی پتھراؤ شروع کردیا، اُن کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے مندر میں کام کرتے مزدوروں کو بھی دھمکی دی اور پھر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








