کراچی: رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ، طوبیٰ انور کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طوبیٰ انور نے عامر لیاقت حسین کی موت کے ایک دن بعد اپنی اسٹوری میں سابق شوہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
طوبیٰ انورنے مزید لکھا کہ ’میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے اُن کی نجی زندگی کا احترام کریں۔‘
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے عامر لیاقت کے جنازے میں شرکت کرنے کی درخواست کردی۔
فوٹواینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر دانیہ شاہ کے نجی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو کی کلپ وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ میں شوہر کے جنازے میں شرکت کرنا چاہتی ہوں جس کیلئے مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔