عدالت نے نمرہ کاظمی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

عدالت نے نمرہ کاظمی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی
عدالت نے نمرہ کاظمی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہو کر پنجاب کے ضلع ڈی جی خان سے بازیاب ہونے والی نمرہ کاظمی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمرہ کاظمی نے عدالت کے سامنے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر شاہ رخ نجیب سے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور ان پر کسی بھی طرح کا جبر یا زور زبردستی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کا فیصلہ، کراچی میں اچانک اسنیپ چیکنگ کا آغاز

جوڈیشل مجسٹریٹ فہمیدہ ساہووال نے نمرہ کاظمی کا مؤقف سنا۔ انہوں نے سرخ شال پہن رکھی تھی جبکہ بیان دیتے ہوئے نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ میری عمر 18سال ہے۔ شاہ رخ نجیب نے اغوا نہیں کیا تھا۔

مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے نمرہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے اپنے والدین کا گھر چھوڑا جبکہ شاہ رخ سے شادی کیلئے میرے اوپر کسی کا بھی دباؤ نہیں تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کس کے ساتھ جانا چاہتی ہیں؟

معزز مجسٹریٹ نے سوال کیا کہ آپ والدین یا شوہر میں سے کس کو چنیں گی؟ نمرہ کاظمی نے جواب دیا کہ میں شوہر کے ساتھ جانے کی خواہش مند ہوں۔ عدالت نے شوہر شاہ رخ کو 5لاکھ زرِ ضمانت جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Related Posts