مختلف شعبہ جائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور ماہرین معاشیات نے وفاقی بجٹ کو متوازن اور عوام دوست قرار دیا ہے۔
وفاقی بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ مہنگائی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما شکیلہ لقمان نے کہا کہ نئی حکومت صرف ایک ماہ قبل اقتدار میں آئی ہے اور اس نے کامیابی سے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔
ماہرِ معاشیات ڈاکٹر نور فاطمہ نے کہا کہ حکومت نے ملک کے عام لوگوں پر بوجھ نہیں ڈالا ہے۔ اس کے باوجود بھی کہ نئے ٹیکس لگانے کی اشد ضرورت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بدترین حالات میں بہترین بجٹ دیا، وزیر اعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








