اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 73 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 967 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
COVID-19 Statistics 11 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,635
Positive Cases: 73
Positivity %: 0.54%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 51— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 11, 2022
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 13 ہزار 635 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.54 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 18 ہزار 119 ہو گئی جبکہ کورونا کے 51 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا
پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








