پاکستان میں کورونا کے 73 نئے کیسز رپورٹ، 51 مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 204 نئے کیسز رپورٹ، 66 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 204 نئے کیسز رپورٹ، 66 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 73 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 967 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 13 ہزار 635 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.54 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 18 ہزار 119 ہو گئی جبکہ کورونا کے 51 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

دوسری جانب دُنیا بھر میں کورونا سے 53 کروڑ 92لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 63لاکھ 28ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 53کروڑ 92 لاکھ 76 ہزار 718 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 63 لاکھ 28 ہزار 453 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 36 ہزار 717 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 9 لاکھ ہو گئی۔ وائرس کے2 کروڑ 8لاکھ 63ہزار 325 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

Related Posts