ساہیوال میں سفاک بھائی نے کپڑے استری نہ کرنے جیسی معمولی بات پر بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
تھانہ یوسف والا پولیس نے متوفیہ کی والدہ کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
معمولی معمولی باتوں پر قتل کے واقعات سماج کیلئے بڑا لمحہ فکریہ ہیں۔ لگتا ہے بگڑتے معاشی حالات نے لوگوں سے قوت برداشت بھی چھین لی ہے۔ معاشرے میں برداشت اور تحمل کا کلچر عام کرنے کیلئے سوشل لیڈرز کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔