تائیوان کے معاملے پر چین نے امریکا کو خبردار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

تائیوان کے معاملے پر چین نے امریکا کو خبردار کردیا
تائیوان کے معاملے پر چین نے امریکا کو خبردار کردیا

بیجنگ: تائیوان کے معاملے پر چین نے امریکا کو خبردار کردیا، چینی حکام کے مطابق تائیوان کو چین سے آزاد کرانے کی کوئی بھی سازش کی تو بیجنگ کی طرف سے اعلانِ جنگ ہوگا۔

بی بی سی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چین کے وزیر دفاع وی فینگ نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے سنگاپور میں ایک ایشیائی سیکورٹی سربراہی اجلاس میں ملاقات کی۔

وی فینگ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی جرت کرتا ہے، تو چینی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) ہر قیمت پر لڑنے اور‘تائیوان کی آزادی’کی کسی بھی کوشش کو کچلنے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔

وی فینگ نے آسٹن کو بتایا کہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے سے بیجنگ کے پاس سوائے جنگ کے اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقا میں ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم،15اافراد جان سے گئے

آسٹن نے چینی فوجی سرگرمیوں کو“اشتعال انگیز”اور عدم استحکام کا باعث قرار دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تائیوان کے قریب روزانہ کی بنیاد پر متعدد چینی طیارے اڑ رہے ہیں جو خطے میں امن اور استحکام کو کیلئے خطرہ ہے۔

Related Posts