وزیر اعظم کی صدارت میں پارٹی اجلاس، ضمنی انتخابات پر حکمت عملی طے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لاہورمیں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس، سیاسی صورتحال اورضمنی انتخابات پرمشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات پر حکمت عملی بھی طے کرلی گئی، مریم نواز ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کریں گی۔

اجلاس کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے ايازصادق کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کی ٹکٹوں کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، لوڈشیڈنگ کو ہرصورت میں دو گھنٹے تک محدود کیا جائے گا، وفاقی بجٹ سے اچھا بجٹ ہو نہیں سکتا تھا۔

مسلم ليگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفيق کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک انتہائی مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے، انشاء اللہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ اداروں میں اصلاحات کریں۔

اجلاس میں حمزہ شہباز، مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے، اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی۔

Related Posts