دو روز قبل پنوعاقل میں قتل ہونے والے شہری کی موت کا معما حل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہزاد چاچڑ نامی شخص کواس کے بدبخت بیٹے نے پسندکی شادی نہ کرانے پرقتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے والد کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے والد کو پسند کی شادی کرانے سے انکار پر قتل کیا جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔