جامعہ اردو میں آئی ایس او کی انٹری، تنظیموں کی ہنگامہ آرائی، متعدد طلبہ زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

جامعہ اردو میں آئی ایس او کی انٹری، تنظیموں کی ہنگامہ آرائی، متعدد طلبہ زخمی
جامعہ اردو میں آئی ایس او کی انٹری، تنظیموں کی ہنگامہ آرائی، متعدد طلبہ زخمی

کراچی: جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں آئی ایس او کی انٹری کے دوران طلبہ تنظیموں کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی انٹری پر شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جس پر فائرنگ اور متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کیمپس میں شدید خوف و ہراس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مون سون سے قبل طوفانی بارش، ریلے سیلابی بند بہا کر لے گئے

وفاقی اردو یونیورسٹی میں گلشن اقبال کیمپس کے بعد آج عبدالحق کیمپس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال کیمپس سے تعلق رکھنے والے امامیہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے گروہ نے انٹری دینے کی کوشش کی۔

کیمپس میں پہلے سے طویل عرصے سے موجود پی ایس ایف نے نئی تنظیم کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کیمپس میدان جنگ بن گیا۔ شدید ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں متعدد طالب علم زخمی ہوگئے۔ گزشتہ دنوں یونیورسٹی کے گلشن اقبال کیمپس میں بھی طلبہ تنظیموں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔

یونیورسٹی میں موجود ذرائع کے مطابق کیمپس میں رینجرز اور پولیس کے اہلکار صبح سے موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طالب علم گلشن اقبال کیمپس سے تعلق رکھتے تھے۔ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں چند طالب علم کیمپس میں دندناتے پھرتے رہے۔

اس موقع پر پی ایس ایف کے طالب علموں کو کیمپس سے باہر نکال دیا گیا۔ رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ حکام ہنگامہ آرائی کے بعد کیمپس میں پہنچ گئے۔ واقعے کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts