پاکستانی ویمن ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے آسٹریلین حریف کو ناک آؤٹ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی ویمن ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے آسٹریلین حریف کو ناک آؤٹ کردیا
پاکستانی ویمن ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے آسٹریلین حریف کو ناک آؤٹ کردیا

پاکستان کی پہلی ویمن مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ میں کم سے کم وزن کی کیٹیگری میں آسٹریلین فائٹر یوئن ہا کو ناک آؤٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خوبصورت وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم گزشتہ دنوں  تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے  مشہور لم پینی اسٹیڈیم میں آسٹریلین فائٹر یوئن ہا کے مدمقابل آئیں۔

فائٹ کے تین راؤنڈز میں پاکستانی ایم ایم اے فائٹرحریف پر حاوی رہیں۔ جس کے بعد انہوں نے آسٹریلین فائٹر یوین ہا کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

مارشل آرٹ فائٹر انیتا کریم نے  آسٹریلوی حریف کے خلاف فائٹ جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts