مین آف اسٹیل، کیا ہنری کیول سپر مین کا کردار دوبارہ ادا کریں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مین آف اسٹیل، کیا ہنری کیول سپر مین کا کردار دوبارہ ادا کریں گے؟
مین آف اسٹیل، کیا ہنری کیول سپر مین کا کردار دوبارہ ادا کریں گے؟

وارنر برادرز نے تاحال سپر مین ری بوٹ کیلئے اپنے منصوبوں کو حتمی شکل نہیں دی ہے جبکہ یہ انکشاف ایک حالیہ رپورٹ میں سامنے آیا۔

سوال یہ ہے کہ کیا سپر مین کے کردار کیلئے دوبارہ ہنری کیول کا انتخاب ہوگا؟ کیونکہ اطلاعات کے مطابق وارنر برادرز کی فلم کمپنی سپر مین کے کردار میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن پیش کرے گا

رواں ہفتے کے اوائل میں فلمی ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ ہر سپر مین پراجیکٹ کا تفصیل سے مطالعہ کرکے سپر مین کے کردار کو از سرِ نو تشکیل دیں جس سے سپر مین کا کردار غیر یقینی کیفیت کا شکار ہے۔

ابتدا میں سپر مین کے کردار کو اس کی اپنی ہی فلم میں دکھایا جاتا تھا اور سپر وومن کا تصور بھی متعارف کرایا گیا، تاہم بعد ازاں جسٹس لیگ میں سپر مین کا کردار دیگر خیالی کرداروں کے ساتھ نظر آیا۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ وارنر برادرز جلد سے جلد سپر مین کے کردار کے فلمی مستقبل کا فیصلہ کریں، تاحال اس حوالے سے فلم کمپنی کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ دیگر سپر ہیروز کے مقابلے میں سپر مین کو اس کی آنکھوں کی طاقت کے بل بوتے پر زیادہ فوقیت دی جاتی ہے۔ بیٹ مین سمیت ماورائی صلاحیتوں کے حامل دیگر کردار اس کے سامنے ہیچ سمجھے جاتے ہیں۔

اس کے باوجود سپر مین کا کردار جتنا طاقتور اور سب سے بہتر بیان کیا جاتا ہے، اتنا ہی پرانا ہونے کی وجہ سے کچھ فلم ساز اس پر مزید فلمیں بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔  اور وارنر برادرز بھی اس پر سوچ بچار میں مصروف ہے۔ 

Related Posts