ضلع کورنگی میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی،اسلحے کا آزادانہ استعمال

تازہ ترین

تازہ ترین

ضلع کورنگی میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی،اسلحے کا آزادانہ استعمال
ضلع کورنگی میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی،اسلحے کا آزادانہ استعمال

کراچی: ضلع کورنگی میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کی اطلاعات ہیں، جبکہ علاقے میں اسلحے کا آزادانہ کا استعمال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لانڈھی کے مختلف علاقے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئے، ٹی ایل پی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی اطلاع، اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا۔

کراچی پولیس چیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی آر او سے رابطہ کیا ہے، مقدمہ درج کریں گے،پولیس اپنی رپورٹ دے رہی ہے، ڈی آر او کی درخواست پر مقدمہ درج کریں گے۔

مزید پڑھیں:تمام تھانوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، آئی جی سندھ

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ 200سے زائد افراد نے آکر صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی، پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو کلیئر کرایا۔کئی افراد کی شناخت بھی جلد کرلیں گے۔

Related Posts