شکر گڑھ:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی گاڑی کو شکر گڑھ میں حادثہ پیش آیا ہے، جس کے باعث ان کی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق شکر گڑھ کے علاقے بھجنہ میں دانیال عزیز کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دانیال عزیز زخمی جبکہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنماء دانیال عزیز کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں جبکہ ان کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور دوسرا بھی زخمی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز خود گاڑی چلا رہے تھے،حادثے کی صورت میں ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ضلع کورنگی میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی،اسلحے کا آزادانہ استعمال
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








