لاہور: لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے اعوان مارکیٹ میں ایک گھر کی دیوار گرگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جب تیز آندھی اور طوفان آیا تو اُس نے زیرِ تعمیر بدقسمت گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گھر میں سوتے ہوئے افراد چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے تلے دبنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
گجرات میں کار نہر میں جاگری، 1کمسن بچے اور 4خواتین سمیت 6افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








