گجرات میں کار نہر میں جاگری، 1کمسن بچے اور 4خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

گجرات میں کار نہر میں جاگری، 1کمسن بچے اور 4خواتین سمیت 6افراد جاں بحق
گجرات میں کار نہر میں جاگری، 1کمسن بچے اور 4خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں کار نہر میں جا گرنے کے باعث 1 کمسن بچے اور 4خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں کار شدید بارش کے دوران پھسلن کے باعث نہر اپر جہلم میں جاگری۔ کار پر سوار ایک کمسن بچے اور 4خواتین سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

قلعہ سیف اللہ میں وین کھائی میں جاگرنے سے 12افراد جاں بحق

ریسکیو کی ٹیم خوفناک حادثے کے 3 گھنٹے بعد کار اور لاشوں کو نہر سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سطحِ سمندر سے اوسطاً 1850 میٹر کی بلندی پر واقع بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ میں تیز رفتار وین کھائی میں جا گرنے کے باعث 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 قلعہ سیف اللہ میں آج سے 9 روز قبل کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر سفر کرتی ہوئی وین اختر زئی ادوالہ کے مقام پر خوفناک حادثے کے نتیجے میں کھائی میں جا گری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ 

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ چند زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ تھا۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے لیویز فورس بھی طلب کر لی گئی تھی۔ 

Related Posts