بھارت کے 163 سکھ یاتریوں کا وفد وطن واپسی کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

163 سکھ یاتریوں کا وفد آج واپس بھارت لوٹ جائے گا
163 سکھ یاتریوں کا وفد آج واپس بھارت لوٹ جائے گا

بھارت سے آنے والا 163 سکھ یاتریوں کا وفد واہگہ کے راستے آج واپس لوٹ جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق سکھ مذہب کے 5 ویں گرو، گرو ارجن دیو کی برسی کے موقع پر 163 سکھ یاتری 8 جون کو پاکستان آئے تھے جو آج واپس روانہ ہوجائیں گے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو سکھوں کے گرو ارجن دیو جی کی برسی کے موقع پر ویزے جاری کئے گئے تھے۔

پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتریوں نے پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب سمیت متعدد گوردواروں کا دورہ بھی کیا۔

Related Posts