لو وہ بھی کہہ رہے ہیں بے ننگ و نام ہے کے مصداق امریکا نے بھی آخر کا خاموشی توڑتے ہوئے بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کی مذمت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم بی جے پی کے 2 رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر اسلام سے متعلق گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتےہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کا احترام کرے گی۔ امریکا اس سلسلے میں بھارت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انسانی وقار، مساوی مواقع اور آزادی مذہب کا احترام کیا جانا چاہئے۔ یہ کسی بھی جمہوریت میں یہ اقدار بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔