افغان صوبے قندوز ميں نماز جمعہ کے دوران مسجد ميں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 23 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان ميڈيا کے مطابق قندوز کے شہر امام صاحب ميں دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی طور پردھماکے ميں 12 افراد شہيد اور 23 سے زائد زخمی ہوئے ہيں۔قندوز پولیس سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکا مسجد میں نصب بارودی سرنگ کی وجہ سے نماز جمعہ کے دوران دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ہوا۔
قندوز پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔