اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ جس کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت،پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔
پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔جس کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت،پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔موجودہ اسمبلیوں کی نہ کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی کوئی پزیرائی ہے۔اکثریتی ضمانتوں پہ 50 وزیر بھی اسمبلی نہی جاتے۔یہ ھندوستان سے تجارت کے لیے مرے جارہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 18, 2022
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، فواد چوہدری نے اونٹ کی سواری شروع کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








