اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اُونٹ پر سفر کرنا شروع کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بھائیوں کو اُونٹ کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کنیال روڈ(جہلم) کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کیساتھ ، اونٹوں پر ، کسے پتا تھا کہ #امپورٹڈحکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگی گی ۔ ????????#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/VujQoUKMgn
— Faraz Chaudhry (@Faraz999) June 18, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور اُن کے بھائی کی اونٹ پر سواری کو دیکھنے کیلئے عوام کا ایک بڑا ہجوم بھی موجود ہے۔
فیٹف کے فیصلے سے خوشی ہوئی، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہونگے، حنا ربانی کھر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








