دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں آسٹریلیا کی سری لنکا کیخلاف دوسرے میچ میں شکست کی وجہ سے اُس کی رینکنگ گرگئی ہے، جس کا فائدہ پاکستان ٹیم کو پہنچا اور وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کرکے ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی تھی، تاہم آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف 26 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی ریٹنگ میں 1 پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور تیسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ کینگروز 1 پوائنٹ کی کمی سے چوتھے نمبر پر آگئے۔
???? On the rise ????
???????? Pakistan climb to no. 3️⃣ in the latest ICC ODI team rankings after ???????? Australia’s defeat in the 2nd ODI against Sri Lanka ????????#CricketTwitter #ICCRankings #top3 #PakistanCricket pic.twitter.com/bApOKpJ2np
— CricWick (@CricWick) June 17, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








