پاکستانی گیت پسوڑی کے چرچے بالی ووڈ کو بھی متاثر کر گئے، بھارتی اداکارہ نورا فتحی نے بھی ویڈیو میں گیت پر پرفارمنس دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب پر آج سے 4 ماہ قبل ریلیز کیے گئے گیت کو آج بھی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات گنگنا رہی ہیں اور گیت پر پرفارمنس دے کر داد طلبی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے راہیں جدا کرلیں
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے بھی پسوڑی پر پرفارم کیا اور سفید ساڑھی میں ملبوس ہو کر مداحوں سے داد سمیٹی تاہم یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب پسوڑی کی تعریف کی گئی ہو۔
گزشتہ 4 ماہ کے دوران کوک اسٹوڈیو، سیزن 14 کے گیت پسوڑی کو 19کروڑ 17 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا جبکہ 38 لاکھ افراد نے گانے کو پسندیدگی کی سند بھی عطا کردی۔ گیت کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے تھے۔
ویڈیو میں علی سیٹھی اور شے گل پسوڑی کو اپنی آواز دیتے نظر آئے جبکہ معروف رقاصہ شیما کرمانی اور دیگر سے رقص کیلئے خدمات حاصل کی گئیں۔ اداکارہ نورا فتحی نے گیت کی کھل کر تعریف کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








