فیصل قریشی نے پری زاد کا انتخاب کیوں نہیں کیا؟ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فیصل قریشی نے پری زاد کا کردار کیوں نہیں کیا؟ جانئے
فیصل قریشی نے پری زاد کا کردار کیوں نہیں کیا؟ جانئے

شوبز انڈسٹری کے سینیئر ومعروف اداکار فیصل قریشی نے ڈرامہ سیریل پری زاد کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکار ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئے، جہاں پر انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے، ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ عوام کچھ پرانی چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن پھر بھی چند ڈراموں سے ٹرینڈ بدل جاتے ہیں۔

ایک ٹرینڈ سیٹر کے طور پر ڈرامہ سیریل پری زاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ یہ ڈرامہ ہٹ ہوگیا، مجھے افسوس بھی ہے کہ میں نے اس ڈرامے کا مذاق اُڑایا تھا کیونکہ مجھے اور کچھ لوگوں کو ایسا لگتا تھا کہ یہ ڈرامہ ہٹ نہیں ہوگا، جس کی وجہ سے ڈرامے کے مصنف بھی مجھ سے ناراض ہوگئے تھے، لیکن ڈرامہ مشہور ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت کا عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم، شوبز ستارے برہم

فیصل قریشی نے کہا کہ وہ اس وقت ایک نئے پراجیکٹ میں مصروف ہیں جس کے بارے میں وہ ابھی کچھ نہیں بتاسکتے، البتہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اُن کا یہ ڈرامہ پچھلے ڈراموں سے کافی مختلف ہوگا۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار ہی نہیں بلکہ پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان بھی ہیں۔ وہ پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں اور 20 سے زیادہ قومی سطح پر تسلیم شدہ ایوارڈز حاصل کرنے والے اداکار ہیں۔

Related Posts