اسٹیج ڈراموں کے مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیج ڈراموں کے مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے
اسٹیج ڈراموں کے مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے

راولپنڈی: ٹیلی ویژن اور اسٹیج ڈراموں کے مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق مسعود خواجہ ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج تھے، مسعود خواجہ کو گردوں کی بیماری لاحق تھی۔

مرحوم اداکارمسعود خواجہ نے چند روز قبل راولپنڈی آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈرامہ “نقل مکانی” میں آخری بار پرفارم کیا تھا۔ ان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل قریشی نے پری زاد کا انتخاب کیوں نہیں کیا؟ جانئے

واضح رہے کہ طویل فنی کیریئر میں مسعود خواجہ نے متعدد ڈراموں میں کام کیا، پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ گیسٹ ہاؤس ان کے مشہور ڈراموں میں شامل ہے۔

قبل ازیں 5 مئی کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مسعود اختر بھی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

مسعواختر کافی عرصے سے شدید بیمار تھے، چند روز قبل اداکار کے پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مسعود اختر 5 ستمبرمیں 1940 میں ساہوال میں پیدا ہوئے جبکہ 1960 کی دہائی میں اسٹیج سے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا اور اپنی بہترین اداکاری کی بدولت مختصر وقت کے بعد اسٹیج کے مشہور اداروں میں شمار کئے جانے لگے جبکہ پاکستانی ٹیلیویژن کے لئے ان کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔

Related Posts