اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی کے امریکا جانے کیلئے انتظامات کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے یہ ہدایت عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے اس بیان پر دی کہ میں امریکا جانا چاہتی ہوں، سفارتخانہ حفاظت کا انتظام کرے، ایسا نہ ہوکہ مجھے وہاں گرفتار کرلیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کی جانب سےڈائریکٹر یو ایس اے راحیل محسن عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کروائی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سوال کیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے کوئی رابطہ ہوا؟وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ نہیں ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








