پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ زرنش خان نے کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ بتادی۔
اداکارہ زرنش خان نے اپنی اداکاری کی مہارت اور خوبصورت انداز سے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنا مقام مضبوط کیا ہے۔ تاہم، حال ہی میں تابش ہاشمی کے ٹاک شو ’ہنسا منع ہے‘ میں اداکارہ نے کم عُمری میں شادی کی وجہ بتائی۔
اداکارہ نے ٹاک شو میں اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔
زرنش خان نے ایوارڈ جیتنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن میرے ایوارڈ کا اعلان ہوا، اسی دن میری والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔
زرنش خان کا کہنا تھا کہ جس وقت مجھے یہ معلوم ہوا کہ ایوارڈ کے لیے میرا نام نامزد کیا گیا ہے تو میں اسپتال میں اپنی والدہ کے ساتھ تھی اور پھر والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔
کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین کے ہمراہ وینس میں گزارے گئے خوبصورت لمحات کی تصویری جھلکیاں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








