چینی ایپ ٹک ٹاک کا مقبول و معروف جوڑا کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر اٹلی کے شہر وینس میں اپنی چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
حال ہی میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین اپنی چھٹیاں گزارنے کے لیے اٹلی روانہ ہوئےہیں۔ آئیے اُس پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
خیال رہے کہ یہ جوڑا ماضی میں اپنی شادی کی خوبصورت تقریب کے موقع پر خبروں کی زینت بن گیا تھا۔
مختلف وجوہات کی بنا پر سامعین کی طرف سے ردعمل کا سامنا کرنے کے باوجود یہ جوڑا سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول ہے اور اِن کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
کنول اور ذوالقرنین کے گھر بہت جلد ننھا مہمان بھی آنے والا ہے۔

جنت مرزا کے بعد کنول آفتاب 6.11 ملین فالوورز کے ساتھ دوسری سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی خواتین ٹک ٹاکر ہیں۔


دوسری جانب اُن کے شوہر ذوالقرنین بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہیں اور ٹک ٹاک پر بنائی گئی اُن کی مزاحیہ ویڈیوز عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں













