جسٹس فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس غیر قانونی قرار دیدیا، چیف جسٹس کو خط

تازہ ترین

تازہ ترین

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سندھ ہائیکورٹ اورلاہور ہائیکورٹ میں ججز تقرری کے معاملے پر بلائے گئے جوڈیشل کمیشن اجلاس پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔ انہوں نے بذریعہ واٹس ایپ پیغام چیف جسٹس کو آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان، زلزلے سے بچ جانے افراد آفٹر شاکس کے باعث غیر محفوظ ہیں، طالبان رہنماء

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات میں جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کو مؤخرکیا جائے۔

جسٹس قاضی فائزعیسی نے مزید کہا کہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس میں موسم گرما کی تعطیلات چل رہی ہیں، غیرقانونی طریقے سے جوڈیشل کمیشن اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانا بھی ہے توویڈیو لنک کی سہولت دی جائے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو پیغام کا پرنٹ تمام کمیشن ارکان تک پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہےکہ سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 29 جون کو ہوگا۔

Related Posts