پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔
سوات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کے بعد ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن اگلے عام انتخابات کا ٹریلر ہے، سوات ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوات پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا، خیبر سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کر سکیں، سوات سمیت خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک لوٹنے والوں کو ہمیشہ کے لیے مسترد کردیا ہے، موجودہ امپورٹڈ حکومت تیزی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی کی، ایم کیو ایم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








