الیکشن کمیشن خود قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان
حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی:امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہسندھ حکومت، الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخاب کا پہلامرحلہ کرانے میں ناکام ہوئے، الیکشن کمیشن خود قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا آلہ کار بنا ہوا ہے، ووٹرز اور امیدواروں کو سیاسی عمل سے روکا جارہا ہے، 2،2 لسٹیں ایک ساتھ سے چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک لسٹ بلدیاتی الیکشن میں استعمال ہورہی ہے اور دوسری کو عام انتخابات میں استعمال کرنے کا کہا جارہا ہے، ایک لسٹ وہ ہے جسے غیرحتمی کہا جارہا ہے، حتمی لسٹ کیلئے8300 کی سہولت بھی بند کردی گئی۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن فوری اپنا قبلہ درست کرے، ایم کیو ایم ہمیشہ عوام کے حقوق پر سودا بازی کرتی ہے، گرین لائن کے لیے بسیں وفاقی حکومت نے دی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ رات بھر لوڈشیڈنگ سے جینا دوبھر ہوگیا ہے، کے الیکٹرک اووربلنگ کر کے خون نچوڑ رہی ہے،کے الیکٹرک تمام سیاسی جماعتوں کا ایک مافیا ہے۔

مزید پڑھیں:سوات کے الیکشن میں کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے، محمود خان

گورنر ہاؤس عرصے سے کے الیکٹرک کا سہولت کار بنا ہوا ہے۔ہر وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو سپورٹ کرتی ہے، کے الیکٹرک سوئی سدرن کا 100 بلین سے زائد کی مقروض ہے۔

Related Posts