گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے جنید خان نے حرامانی کے ہمراہ اپنا نیا رومانوی گانا ’یاداں‘ ریلیز کردیا۔
حال ہی میں گلوکار جنید خان کی نئی میوزک ویڈیو ’یاداں‘ ریلیز ہوئی ہے، جس میں اداکارہ حرامانی نے ماڈلنگ کی ہے، گانے میں دو لوگوں کے درمیان محبت کو دکھایا گیا ہے۔
مذکورہ گانے کے بول حسن بادشاہ نے لکھے ہیں جبکہ اِس کی کمپوزیشن جنید خان اور میڈ لاک گیلانی نے تیار کی ہے۔
پیرس فیشن ویک 2022 میں کورین ستاروں کی شرکت
گانے کے ایگزیکٹو پروڈیوسر جنید خان ہیں جبکہ اسے راحیل دلدار نے پروڈیوس کیا ہے اور ویڈیو کی ہدایت کاری صادق عظیم نے کی ہے۔
خیال رہے اداکارہ حرامانی کے مداح بڑی بے صبری سے اُن کی اِس میوزک ویڈیو کا انتظار کررہے تھے، تاہم اب اس گانے کے ریلیز ہوتے ہی مداح بڑے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ آئیے اِن تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








