انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں کے بارے میں عائشہ عمر کیا سوچتی ہیں؟ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں کے بارے میں عائشہ عمر کیا سوچتی ہیں؟ جانئے
انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں کے بارے میں عائشہ عمر کیا سوچتی ہیں؟ جانئے

اداکارہ عائشہ عمر نے شوبز انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکاراؤں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں عائشہ عمر اپنی فلم رہبرا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی تشہیر کے لیے وہ مختلف تقریبات اورانٹرویوز میں شرکت کررہی ہیں۔

عائشہ عمرسے انٹرویو کے دوران جب مہوش حیات، صباقمر اور ماہرہ خان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تینوں بہترین اداکارائیں ہیں اور وہ اُن میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کرسکتیں۔

عائشہ عمر نے کہا کہ اُن کے خیال میں صبا قمر ایک شاندار اداکارہ ہیں، ماہرہ خان اسکرین پر بہت پیاری لگتی ہیں جبکہ مہوش حیات لاجواب ڈانسر ہیں اور اداکارہ ہیں یہی وجہ ہے تینوں اداکارائیں انھیں بہت پیاری لگتی ہیں۔

فلمرہبرا کی ہدایات امین اقبال نے دی ہے جبکہ اسے سارا افضل نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کی کاسٹ میں عائشہ عمر، احسن خان، صبا فیصل اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم ’رہبرا‘ کی شوٹنگ پاکستان کے تقریبا چاروں صوبوں میں کی گئی ہے، اس کے گانے اور رومانوی سین کراچی سے لے کر لاہور اور قصور سے لے کر کوئٹہ تک فلمائے گئے ہیں۔

 

Related Posts