کیا عالیہ بھٹ کے ماں بننے کی خبر جھوٹی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا عالیہ بھٹ کے ماں بننے کی خبر جھوٹی ہے؟
کیا عالیہ بھٹ کے ماں بننے کی خبر جھوٹی ہے؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سی ٹی اسکین کی تصویر شیئر کرکے یہ انکشاف کیا کہ وہ حاملہ ہیں۔

kraiahvg

اداکارہ کی جانب سے اس خوشخبری کے سناتے ہی اُن کے دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے انھیں مبارکباد دی جارہی ہیں۔

1s7ku67k

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ خبر جھوٹی ہے اور یہ سب کچھ فلم براہماسٹرا کی تشہیر کیلئے کیا جارہا ہے، ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ وہ 100 فیصد اس بات سے متفق ہیں کہ یہ سب کچھ فلم کی تشہیر کیلئے کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف اداکار بلال عباس دولہا بن گئے، مداح حیران

خیال رہے کہ اِس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا کیونکہ یہ صرف سوشل میڈیا صارفین کا ایک خیال ہے جبکہ حقیقت میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے اہلخانہ کی جانب سے انھیں اِس خبر کے بعد مبارکباد دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات کا آغاز 2017 میں ہوا تھا بعدازاں انہوں نے عوام میں اِس بات کا اعتراف 2018 میں کیا تھا۔

 

Related Posts