لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بالر مشتاق احمد نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں، سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بولنگ کوچ مشتاق احمد کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سرفراز احمد اور قومی کرکٹ بورڈ نے بھی مشتاق احمد کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ مشتاق احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے 346کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
فیفا، کون سے 7 کھلاڑی اپنی کارگردگی سے حیران کرسکتے ہیں؟
واضح رہے کہ مشتاق احمد کا شمار قومی کرکٹ ٹیم کے گگلی ماسٹر اسپن بالرز میں کیا جاتا ہے جو 11 بار 5 جبکہ 3 بار 10 وکٹیں لے کر بھی قومی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں۔ مشتاق احمد 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
Happy birthday @Mushy_online bhai ???? https://t.co/ni3zdrcwPC
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) June 28, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








