کراچی:پاکستان شوبزانڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ آج شوبز میں پیسہ بہت زیادہ ہے فنکار معاشی طور پر بہتر ہیں۔
سینئر اداکارکا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں فنکاروں کی حوصلہ افزائی اس طرح سے نہیں کی جا تی جس طرح سے کی جانی چاہیے ہمیشہ ہی اس معاملے میں کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے۔
انہوں نے ایک خصوصی انٹرویومیں کہاکہ میں نے اپنے کیرئیر میں معیاری کام ہی کرنے کی کوشش کی اور کام کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کیا، نئے فنکاروں کو چاہیے کہ وہ معیار پر سمجھوتہ نہ کریں اور مختلف کردار کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کے کام میں نکھار آئے۔
جاوید شیخ نے کہا کہ ایک فنکار جس نے ساری زندگی اپنے فن کو دی ہو اس کی عزت کی جانی چاہیے لیکن ہمارے ہاں تو دنیا سے جانے کے بعد ہی ایسا ہوتا ہے فنکار کو اس کی زندگی میں سراہیں اسکی حوصلہ افزائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف کام ہمیشہ کام میں نکھار کا باعث بنتا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب شوبز میں اتنا پیسہ نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:جنید خان کا حرامانی کے ہمراہ رومانوی گانا ’یاداں‘ ریلیز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








